برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 12افراد ہلاک

 ایمازون:برازیل کی ریاست ا یکرے کے ایمازون  کے جنگلا ت میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس سے 12افراد ہلاک ہو گئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ریو برانکو شہر کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والا چھوٹا طیارہ ریاست ایکرے میں ایمازون کے جنگلا ت میں گر کر تباہ ہو گیا۔

 حادثے میں  12افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے بھی برازیل کے ایمازون جنگلات میں ایک مسافر بردار طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 14افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

عالم یمیڈیاکے مطابق دنیا بھر سے مچھلیوں کے شکار کے شوقین افراد ایک مقابلے میں حصہ لینے کے لیے اس چارٹرڈ طیارے میں بارسیلوس آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔