نیویارک:متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد ہمارے اخلاقی ضمیر کو داغدار کر دے گی۔
برطانوی اخبار کے مطابق فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران متحدہ عرب امارات کی سفیر نے اس بات کی توثیق کی کہ جنرل اسمبلی کی اخلاقی ذمہ داری کا احترام کرنے میں ناکامی اور دنیا کی اکثریت کے اظہار خیال کو نظر انداز کرنے سے بین الاقوامی نظام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔