فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزیدتوسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تھی جو گزشتہ روز ختم ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تاہم درخواست گزار کی جانب سے انکم ٹیکس کمشنر کو درخواست دینے پر نرمی ممکن ہے اور اس حوالے سے انکم ٹیکس کمشنر کو تاریخ میں توسیع دینے کا اختیار ہو گا۔
یاد رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی تاہم ایف بی آر نے تاجر برادری اور شہریوں کی درخواست پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی تھی۔