اینجلو میتھیوز نے بنگلہ دیشی کپتان سے میدان میں ہی بدلہ لے لیا

سری لنکن کرکٹر اینجلو میتھیوز نےٹائم آئوٹ کروانے پر بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن سے میدان میں ہی بدلہ لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اینجلو میتھوز نے بائولنگ کرتے ہوئے شکیب الحسن کو 82 رنز پر آئوٹ کردیا،بنگلہ دیش کے کپتان 18 رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرپائے ۔

اس سے قبل نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں سری لنکا کی بیٹنگ کے دوران  بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن کی اپیل پر سری لنکن بیٹراینجلو میتھوز کو وکٹ پر دیرسے آنے پر آئوٹ قرار دیا گیا۔

سری لنکا کے بیٹر اینجلو میتھیوز سمارا وکراما کے آؤ ٹ ہونے کے 2 منٹ کے اندر وکٹ پر نہ پہنچ سکے۔اس موقع پر شکیب الحسن نے آئوٹ کی اپیل کی جسے امپائر نے قبول کرلیا۔

واضح رہے کہ کرکٹ قوانین کے مطابق آؤ ٹ ہونے پر نئے بلے باز کو دو منٹ میں وکٹ پر پہنچنا ہوتا ہے۔