حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو  گرفتار کر لیا گیا۔

 وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کرنسی کے غیر قانونی ایکسچینج کا ریکٹ چلا رہے تھے۔

ایف آئی اے کے ترجمان  کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان سے 45 لاکھ 25 ہزار پاکستانی روپے، 200 امریکی ڈالرز، 300 قطری ریال اور 331 ملائشین رنگٹ برآمد کیے گئے ہیں۔