کراچی: 3 سالہ بچہ پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق

کراچی: بلدیہ ٹاؤن کے علاقے  میں 3 سالہ بچہ زیرزمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں سیکٹر 14 سی فاروقی مسجد کے قریب رہائش پذیر ایاز عمر کا 3 سالہ بیٹا امان ایاز  گھر کے صحن میں کھیل رہا تھا کہ اچانک زیر زمین پانی کے  ٹینک  میں گر گیا۔

گھر والوں نے فوری طور پر بچے کو نکال کر اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔


پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔