پاک انگلینڈ ٹاکرا آج ہوگا، گرین شرٹس ’قدرت کے نظام‘ کی منتظر قومی ٹیم کو کم از کم 287 کے بڑے مارجن سے مخالف ٹیم کو گھر بیجھنا ہوگا

ورلڈ کپ 2023 کا انتہائی اہم میچ آج پاکستان اور دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا 44واں مقابلہ کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلا جائے گا جس میں قومی کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لئے نہ صرف انگلینڈ کو مات دینا ہوگی بلکہ کم از کم 287 کے بڑے مارجن سے مخالف ٹیم کو گھر بیجھنا ہوگا۔

اگر پاکستان پہلے بولنگ کرتا ہے تو گرین شرٹس کی ناک آؤٹ اسٹیج میں کوالیفائی کرنا ناممکن ہوجائے گا۔

انگلینڈ کے خلاف گرین شرٹس 300 رنز بنائیں اور انگلش ٹیم کو 13 رنز پر آؤٹ کریں تو قومی ٹیم سیمی فائنل کھیل سکتی ہے، اگر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے اور پاکستان حریف کو 50 رنز پر محدود کر دے تو گرین شرٹس کو دو اوورز اور پانچ بالز پر ہدف مکمل کرنا ہو گا، تب ہی شاہین سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتے ہیں۔

دوسری جانب دفاعی چیمپیئن بھی اپنی قوت کے ساتھ میدان میں اترٰن گے جن کی کوشش ایونٹ میں 7ویں پوزیشن برقرار رکھنا ہوگی تاکہ وہ پاکستان کی میزبانی میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لئے کوالیفائی کر سکیں۔

ٹورنامنٹ کے 43 میچوں کے بعد قومی کرکٹ ٹیم اس وقت 8 پوائنٹس کے بعد 5وی پوزیشن پر ہے جب کہ انگلینڈ صرف 2 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں 7ویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف جیت نے پاکستان کا ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنا انتہائی ناممکن کردیا ہے۔