لاہور، پلازہ میں آتشزدگی سے 73 سالہ شخص جھلس کر چل بسا امدادی ٹیموں نے لاش کو پلازہ سے باہر نکال لیا

لاہور میں جیل روڈ پر واقع پلازہ میں آتشزدگی کے نیتجے میں 73 سالہ شخص جھلس کر جان کی بازی ہار گیا۔

پلازہ میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور کوششوں کے بعد لاش کو پلازہ سے باہر نکال لیا۔

واقعے میں مزید کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ متوفی کی شناخت گلریز کے نام سے ہوئی ہے۔