ورلڈکپ؛ بنگلادیش کا 307 رنز کے ہدف ، تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

آئی سی سی ورلڈکپ کے 43ویں میچ میں بنگلادیش کے 307 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 36 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنالیے۔

پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 87 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر ٹریوس ہیڈ 10، ڈیوڈ وارنر 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مچل مارش 128 اور اسٹیو اسمتھ 38 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلی اننگز

اوپنر لٹن داس اور تنزید حسن نے ٹیم کو 76 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں کھلاڑی 36، 36 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان نجم الحسن شانتو 45، محمود اللہ 32، مشفق الرحیم 21، مہدی حسن 29 اور نسوم احمد 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ توحید ہردوئے 74 بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا اور شان ایبٹ نے 2،2 جبکہ مارکس اسٹوئنس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل میں پہنچنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، گلین میکسویل اور مچل اسٹارک کی جگہ اسٹیو اسمتھ اور شان ایبٹ کو پلئینگ الیون میں موقع دیا گیا ہے۔

اس موقع پر بنگلادیشی ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف آخری لیگ میچ میں کامیابی حاصل کرکے وطمن لوٹنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں، متفیض الرحمان، مہدی حسن اور نسوم احمد کی واپسی ہوئی ہے جبکہ تنظیم حسن، شورف الاسلام اور شکیب الحسن کو آرام دیا گیا ہے۔