کراچی میں فائرنگ سے اسپیشل برانچ کا اہلکارجاں بحق

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں فائرنگ سے اسپیشل برانچ کا اہلکارجاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول حساس ادارے کا اہکارتھا، جو نجی کلنک کے باہر بیٹھا تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق تین موٹر سائیکل سوار رُکے تو یہ کھڑا ہوگیا، مقتول کو تین گولیاں لگیں لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔