شہری کی فائرنگ 2 ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب شہری کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان چائے کے ہوٹل پرشہریوں سے لوٹ مارکر رہے تھے کہ شہری نے ڈاکو سے اسلحہ چھین کرفائرنگ کردی۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ڈاکووں سے اسلحہ، ہوٹل پرشہریوں سے چھینے ہوئے موبائل فونز بھی برآمد کرلیے ہیں۔