بولٹن مارکیٹ: عمارت میں آتشزدگی سے اطراف کے علاقے میں دھواں پھیل گیا فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

کراچی میں بولٹن مارکیٹ کے قریب عمارت میں آتشزدگی کے نیتجے میں اطراف کے علاقے میں دھواں پھیل گیا ہے۔

پولیس نے عمارت کو فوری طور پر خالی کروالیا ہے، جبکہ بظاہرآتشزدگی بجلی کے شارٹ سرکٹ کا شاخسانہ ہے۔

فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کررہے ہیں، فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

پولیس حکام نے کہا کہ میٹھا درپولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر موجود ہیں، آگ برنس و ٹیکسٹائل پلازہ میں لگی ہے، فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کی ہیں۔