شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کے 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا۔


آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، دہشتگردوں کی ایسی کارروائیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔