ایک ہفتہ میں 27۔064ملین ڈالر مالیت کی 960۔981کلوگرام منشیات برآمد، 32ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے گذشتہ ایک ہفتہ میں 33  انسداد منشیات کاروائیوں کے دوران27.064ملین ڈالر مالیت کی 960.981کلوگرام منشیات اور 102لیٹر ہائیڈروکلورک ایسڈ برآمد کیا۔

اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے مطابق 6 نومبر تا 12 نومبر تک کی گئی ان کاروائیوں میں 2خواتین اور ایک غیر ملکی (جاپانی )سمیت 32ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ منشیات کی سمگلنگ میں استعمال ہونے والی14گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں ۔برآمد شدہ منشیات میں 266.2کلوگرام افیون ،121.137 کلوگرام ہیروئن، 470.408 کلوگرام چرس، 7.576کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)،660 گرام ایکسٹیسی گولیاں (1000 عدد) اور 95کلو مارفین شامل ہے۔

بلوچستان نے6کاروائیوں میں435کلوگرام منشیات اور102لیٹر ہائیڈروکلورک ایسڈبرآ مد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں 127کلو گرام افیون ، 108کلو گرام ہیروئن ،105کلوگرام چرس اور95کلو گرام مارفین شامل ہے ۔

اے این ایف پنجاب نے8کاروائیوں کے دوران 265.713کلوگرام منشیات برآمدکر کے 9ملزمان کو گرفتارکیاجبکہ منشیات کی سمگلنگ میں استعما ل ہونے والی 4 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔

برآمدہ منشیات میں31.200کلو افیون ،7.950کلو گرام ہیروئن ، 225.563 کلوگرام چر س اور 1 کلوگرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس ) شامل ہے۔

اے این ایف خیبر پختونخوا نے8کاروائیوں کے دوران 18.305کلوگرام منشیات برآمدکرکے ایک خاتون سمیت 8ملزمان کو گرفتار کر کے3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ۔برآمدہ منشیات میں3.500کلو گرام ہیروئن ،13.645کلوگرام چرس،500گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس )اور 660گرام ایکسٹیسی گولیاں (1000عدد)شامل ہیں۔

اے این ایف سندھ نے3کاروائیوں کے دوران 10.860کلوگرام منشیات برآمدکر کے ایک غیر ملکی سمیت 3ملزمان کو گرفتارکیا۔ برآمدہ منشیات میں6.600کلوگرام چرس اور4.260کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس )شامل ہے۔

اے این ایف راولپنڈی نے8کارروائیوں کے دوران231.103کلوگرام منشیات برآمدکرکے 1خاتون سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر کے4گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں108کلو گرام افیون ، 1.687 کلوگرام ہیروئن،119.600 کلو گرام چرس،1.816کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس ) اورایک عدد پستول شامل ہے۔ترجمان نے بتایاکہ تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔