لاہور کے علاقے کماہاں کے قریب ڈرم میں سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق کماہاں روڈ کے قریب سے ڈرم میں سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، قتل کیے گئے دونوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک اور پولیس کی جانب سے تفتیش کی جا رہی ہے، واقعہ درینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ بوری میں ڈال کر پلاسٹک کے ڈرم میں دونوں لاشوں کو رکھا گیا تھا۔