گھر کے باہر سے گاڑی چوری ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی

گلشن اقبال میں ڈاکو گھر کے باہر سے گاڑی لے کر باآسانی فرار ہوگئے جس کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے بڑی مہارت سے گھر کے باہر سے گاڑی چوری کی اور فرار ہوئے، جس کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

گزشتہ روز گلشن اقبال بلاک 4A میں رات کے وقت مسلحہ ملزمان واردات کرنے گاڑی میں آئے، اور ساتھ کھڑی گاڑی کو با آسانی کھولا اور کافی دیر تک اپنی گاڑی میں موجود رہے۔

کافی دیر کے بعد ملزمان کا ایک ساتھی اپنی گا ڑی سے اُتر کر دوسری گاڑی میں بیٹھا اور گاڑی کو لے کر فرار ہو گیا، ویڈیو میں ملزم کو گاڑی سے اُتر کر دوسری گاڑی کو کھولتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعہ کا مقدمہ مبینہ ٹاون تھانہ میں درج کرلیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے اب تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی۔