ورلڈ کپ سیمی فائنل: بھارت کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں میزبان بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر کے ڈیڑھ بجے ہوگا۔

ناک آؤٹ مرحلے میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف فتح سمیٹنے میں شدید مشکلات ہوتی ہیں، گزشتہ ون ڈے ورلڈ کپ سیمی فانئل میں میں بھی کیویز نے بھارت کو شکست دی۔

تاہم برطانوی اخبار ڈیلی میل کی جانب سے یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ بھارت کو شکست سے بچانے کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر بچ تبدیل کردی جس کے تحت مقابلے میں بھارتی گیند بازوں کو فائندہ پہنچنے کا امکان ہے۔