ٹانک، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کیری مچن خیل میں آپریشن کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں جبکہ مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ٹانک اور گرد و نواح میں پولیس کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، علاقے کے لوگوں نے دہشتگردوں کیخلاف فورسز کی کارروائی کو سراہا ہے۔