ورلڈکپ میں ناکامی 'بابر اعظم کرکٹ کے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان  بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پی سی بی کی جانب سے صرف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے آج بدھ کو  بابر اعظم سے لاہور میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پی سی بی کی جانب سے بابر عظم کو وائٹ بال کرکٹ کے لیے نیا کپتان لانے کا بتا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بابر سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی واپس لے لی گئی جبکہ  پی سی بی کی جانب سے انہیں صرف ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی پیشکش کی گئی۔

ذرائع کا کہناہے کہ  پی سی بی کی پیشکش ٹھکراتے ہوئے بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے انکار کے بعد میٹنگ سے چلے گئے، وائٹ بال کرکٹ میں کپتان کون ہوگا اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔