فلسطینیوں کا اندھا دھند قتل بند کیا جائے، ہسپانوی وزیراعظم

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچس نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں "فلسطینیوں کا اندھا دھند قتل” بند کرے۔

انہوں نے اپنے عہدے پر ایک اور مدت کے لیے متوقع تقرری سے قبل پارلیمنٹ میں بحث کے دوران کہا ہم غزہ میں اسرائیل کی طرف سے فوری جنگ بندی اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سختی سے تعمیل کا مطالبہ کرتے ہیں جس کا آج واضح طور پر احترام نہیں کیا جاتا۔

سانچس نے حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل کی حمایت میں بھی بیان اور یرغمالیوں کی "فوری رہائی” کا مطالبہ کیا۔

ہسپانوی وزیراعظم کی جانب سے اسرائیل کی حماس کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد سے یہی سخت ترین تنقید ہے۔

انہوں نے کہا کہ وضاحت کے ساتھ ہم غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے اندھا دھند قتل کو مسترد کرتے ہیں۔