پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر جبکہ سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کر دیا
پی سی بی نے ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ بولنگ کوچ مورنی مورکل کے استعفے کے بعد کپتان بابراعظم نے بھی قیادت چھوڑ دی ہے۔
بورڈ نے شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین آفریدی کو ٹی 20 کا کپتان مقرر کیا ہے جب کہ سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔
پی سی بی نے چند روز قبل انضمام الحق کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو دورہ آسٹریلیا کے لیے عبوری چیف سلیکٹر مقرر کیا تھا تاہم وہ کوئی ٹیم سلیکٹ کرنے سے پہلے ہی عہدے سے ہٹا دیے گئے۔
پی سی بی ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بھی شروع کرے گا جہاں ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے مدعو کیا جائے گا۔
2009 کا T20 ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان یونس خان، وہاب ریاض، محمد حفیظ اور سہیل تنویر ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے 14 نومبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اشرف سے ملاقات کی تھی۔