پاکستان کے احسن رمضان نے ورلڈ سکس ریڈ بال سنوکر چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
احسن رمضان کو ورلڈ سکس ریڈ بال سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں قبرص کے مائیکل جارجیو نے شکست دی۔
دوحا میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میں احسن رمضان کا مقابلہ قبرص کے مائیکل جارجیو سے تھا۔
بیسٹ آف الیون فریم پر مشتمل یہ میچ دس فریم تک گیا جس میں مائیکل جارجیو نے چھ ،چار کے اسکور سے فائنل اپنے نام کیا۔
اس سے قبل سیمی فائنل میں احسن رمضان نےقطر کے علی ایلوبیدلی کو بیسٹ آف الیون فریم کے میچ میں چھ ، چار سے ہرایا تھا ۔
سیمی فائنل میں پہنچنے والے پاکستان کے دوسرے کھلاڑی محمد نسیم قبرص کے مائیکل جارجیو سے ہار گئے تھے۔
اس میچ کا فیصلہ گیارہویں اور آخری فریم میں چھ ، پانچ سے مائیکل کے حق میں ہوا تھا۔