حکومت پنجاب کی جانب سے سموگ کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں اور اس بارے میں صوبائی وزیر ماحولیات بلال افضل اور صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سموگ ختم کرنے کی مہم کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں محکمہ ماحولیات، سپارکو اور مختلف تعلیمی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جہاں سموگ کو ختم کرنے کیلئے مصنوعی بارش برسانے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔
صوبائی وزیر بلال افضؒ نے کہا کہ 28 یا 29 نومبر کو شہر میں مصنوعی بارش برسانے کے ورکنگ گروپ بنایا جائیں اور گروپ مصنوعی طریقے سے بارش برسانے کیلئے طیارے کی فراہمی کے حوالے سے بھی مشاورت کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مصنوعی بارش برسانے کیلئے بادل ہونا ضروری ہیں۔