موسمیاتی تباہی 'پاکستان کی ترقی میں 15 فیصد تک کمی کا خدشہ

اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تباہی سے پاکستان کی ترقی میں 15 فیصد تک کمی کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے دی فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا موسمیاتی تباہی میں کردار نہیں پھر بھی ماحولیاتی تبدیلی کا سامنا ہے، ماحولیاتی تباہی سے پاکستان کی ترقی میں 15 فیصد تک کمی کا خدشہ ہے۔

جین میریٹ نے کہا کہ موسمیاتی تباہی کے پیش نظر پاکستان کیلئے 5 سالہ کلائمیٹ رزیلینٹ پروگرام کا اجرا کر دیا ہے اس پروگرام کیلئے 35 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

 جین میریٹ نے سمیٹ سے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کیلئے برطانیہ بہت بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے، ورلڈ بینک پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے فنڈز فراہم کرے گا۔