شادی کی تقریب میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ، لڑکا اور خاتون جاں بحق

ملتان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے لڑکا اور خاتون جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملتان میں ایک شادی کی تقریب جاری تھی کہ جس دوران نامعلوم ملزم نے فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک لڑکا اور خاتون جاں بحق ہوگئے جب کہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب حافظ آباد میں ملزمان اور پولیس کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں  پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا جب کہ پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزم محبوب عرف بوبا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔