گھر میں آیا پزا مہمانوں تک پہنچانے سے پہلے ایک سلائس کیسے نکالیں

گھر آئے مہمانوں کی خاطر تواضع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جاتی، لیکن پھر ان کے جانے کا بھی بے تابی سے انتظار کیا جاتا ہے۔

مہمانوں کی خاطر تواضع کیلئے عمدہ کھانے اور ناشتے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اور اگر مہمانوں کے سامنے پیزا پیش کیا جائے تو دل ضرور دُکھتا ہے۔

ذہن میں یہی خیال نمودار ہوتا رہتا ہے کہ کسی طرح ایک پیزا سلائس ہماری بھی قسمت میں آجائے، لیکن کبھی کبھار یہ خیال خیال ہی رہ جاتا ہے۔

اس ’مشن امپاسیبل‘ کو ’پاسیبل‘ بھی بنایا جاسکتا ہے، یعنی اب آپ پیزا مہمانوں تک پہنچانے سے پہلے ایک سلائس کوبا آسانی حذف کرسکتے ہیں۔

ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پیزا شاپ پر کام کرنے والے ایک شیف نے اس کام کو شفاف طریقے سے کرنے کی ترکیب بتائی ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کی پیزا شاپ پر کام کرنے والے اس شیف نے اپنی بھوک مٹانے کیلئے یہ انوکھا طریقہ دریافت کیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیف نے اس انداز سے پیزا سلائس چوری کیا کہ کسٹمر کو خبر بھی نہ ہوسکے گی۔

امریکی شیف کی مہارت کا مظاہرہ کرتی اس ویڈیو کو اب تک 34 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیف بڑی چالاکی سے کٹر کی مدد سے پیزا کے درمیان سے ایک پٹی الگ کرتا ہے، پھر دونوں بڑے حصوں کو دوبارہ جوڑ کر ان کے ویسے ہی سلائس بنا دیتا ہے۔

پھر سلائس بنانے کے بعد وہ پیزے کو کسٹمر کے حوالے کردیتا ہے، اس ترکیب سے یہ کہنا ممکن ہی نہیں ہوسکتا کہ پیزا چوری کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں خصوصاً کسٹمرز کی حالتِ زار کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایک خصوصی گانا بھی ایڈٹ کیا گیا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہوئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر مزاحیہ ردِعمل بھی سامنے آیا ہے۔