دہشت گردی کے مقدمے میں ایم کیو ایم لندن کے چار کارکنان بری

انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے کراچی میں شہریوں کے قتل کیس میں متحدہ قومی موومنٹ لندن (ایم کیو ایم-ایل) کے چار ارکان کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی عدالت میں 4 شہریوں عمر، عبدالشکور، کامران اور اسد اللہ کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

ایم کیو ایم ایل کے چاروں ارکان پر 19 اکتوبر 2012 کو تھانہ موبینا ٹاؤن کے قریب شہریوں پر حملہ کرنے کا الزام تھا۔

کارروائی کے دوران استغاثہ ایم کیو ایم ایل کے چار ارکان فرحت عباس، شاہ زیب، مجتبیٰ اور حماد کے خلاف ٹھوس ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا۔

اے ٹی سی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت میں پیش کیے گئے شواہد ناکافی ہونے پر تمام ملزمان کو بری کر دیا۔