فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان زون نے کوئٹہ میں کارروائی کرکے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے قبضے سے متعدد پاسپورٹ برآمد کر لیے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے خفیہ عوامی شکایات پر شہر کے وسطی علاقے ڈاکٹر بانو روڈ پر واقع ال ہارون ٹریول پر چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران وہاں سے ایک ملزم شہزاد حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ بھی برآمد کر لئے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھا اور اس نے متعدد شہریوں سے بیرون ملک لے جانے کے لئے لاکھوں روپے بٹورے تھے۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم کی ٹریول ایجنسی بھی غیر رجسٹرڈ ہے، ایف آئی اے نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔