آسٹریلوی اوپننگ بیٹسمین ٹریوس ہیڈ آئی سی سی مینز ورلڈکپ فائنل میں ہدف کے تعاقب میں بڑی اننگز کھیلنے والے بیٹر بن گئے، ٹریوس ہیڈ نے اتوار کو بھارت کے خلاف کھیلے گئے ورلڈکپ فائنل میں 137 رنز کی شاندار اننگز کھیل کریہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے ورلڈکپ فائنل میں ہدف کے تعاقب میں بڑی اننگز کھیلنے کا سابق سری لنکن بیٹر اروندا ڈی سلوا کا ریکارڈ توڑ ڈالا جنہوں نے 1996 ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف فائنل میچ میں 107 رنز کی اننگز کھیلی تھی، اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ آئی سی سی ورلڈکپ ٹورنامنٹ کے فائنلز میں سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بھی بن گئے ہیں، ورلڈکپ 2023 فائنل سے قبل ٹریوس ہیڈ نے ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کے خلاف فائنل میں 163 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹریوس ہیڈ ایک ہی ورلڈکپ کے دوران سیمی فائنل اور فائنل میں پلیئر آف دی میچ ایوارڈ جیتنے والے دنیا کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں، اس سے قبل بھارت کے موہندرامرناتھ نے 1983ئ، سری لنکا کے اروندا ڈی سلوا نے 1996ء اور آسٹریلیا کے شین وارن نے 1999 ورلڈکپ میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
