اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 19بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس کی زیر نگرانی سول ڈیفنس کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس کی زیر نگرانی سول ڈیفینس کی ٹیموں نے مختلف علاقوں سے 19بھکاریوں کو گرفتار کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے اپنے دائرہ اختیار کے حامل مختلف علاقوں سے 11پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیاجن میں سے پروفیشنل بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی کم عمر بچوں کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا۔
واضح رہے کہ بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرِ نگرانی آپریشن جاری ہے ۔