بابر اعظم کی آسٹریلیا کو چھٹی مرتبہ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے پر مبارکباد

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کو چھٹی مرتبہ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے پر مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام میں اپنی سٹوری میں بابر اعظم نے لکھا کہ آسٹریلیا کو بہت مبارک ہو، فائنل میں کیا کمانڈنگ کارکردگی دکھائی ہے۔  

یاد رہے کہ آسٹریلیا چھٹی مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا ہے ، گھر کے شیر بھارت کو احمد آباد میں عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔