محکمہ جیل خانہ جات کے 14 افسروں کی گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے 14 افسروں کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی، ترقی پانے والے جیل افسران کے تقررو تبادلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق رانا رضااللہ کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل انڈسٹری تعینات کر دیا گیا، ڈاکٹر قدیر عالم کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل جوڈیشل، محمد عنصر کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل سیکیورٹی اینڈ ڈسپلن، اصغر علی کو اسسٹنٹ کمانڈنٹ ٹریننگ پنجاب پریزنز سٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال اور احمد نوید گوندل کو سپرنٹنڈنٹ ہائی سیکیورٹی پریزن میانوالی تعینات کر دیا گیا، ان کے علاوہ امتیاز احمد کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل بہاولپور، اسد جاوید وڑائچ کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل راولپنڈی، شہرام توقیر کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ملتان، ساجد بیگ کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ساہیوال، ثاقب نذیر چودھری کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی، جام آصف اقبال کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل گوجرانوالہ، اعجاز اصغر کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل لاہور، عبدالغفور انجم کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل فیصل آباد اور محمد زبیر چیمہ کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا۔