ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری سموگ کی شکایات یا اطلاعات سے متعلق 042111425725 نمبر پر کال یا03289491760 پر واٹس ایپ کریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں میں شکایت کا ازالہ نہ ہونے پر کمشنر لاہور آفس خود ازالہ کروائے گا، چمنی سےکالا دھواں نکلنے پراضلاع کے ڈی سیز ذمہ دارہونگے۔
شہریوں سے التماس کی گئی ہے کہ سموگ کا باعث بننے والے عناصر کی نشاندہی کر کے فوری طور پر ہیلپ لائن پر اطلاع کریں۔