شہر قائد کراچی میں کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔
افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے ایف بی ایریا لکی ون مال کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے آگے جانے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص موقع پر دم توڑ گیا۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا جہاں ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔