کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع تربت میں محکمہ انسداد دہشت (سی ٹی ڈی)نے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 4دہشتگرد ہلاک کردیے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق تربت میں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران چار دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے، حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
ہلاک دہشتگرد فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ مارے گئے دہشت گردوں کی تربت لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔