پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا یے۔
لاہور میں امام الحق کی شادی کی تقریب میں سابق کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم اور وہاب ریاض نے شرکت کی۔
دوسری جانب پھول نگر میں آل راؤنڈر فہیم اشرف کی بھی شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی شادی کی تقریب میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔
بابر اعظم، سرفراز احمد، چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور سابق کپتان اظہر علی نے تقریب میں شرکت کی۔ امام الحق کے عزیز و اقارب بھی تقریب میں شریک تھے، امام الحق کا نکاح 25 نومبر کو ہوگا۔
دوسری جانب پھول نگر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں فہیم اشرف کے دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، فہیم اشرف کے ولیمے کی تقریب 26 نومبر کو ہوگی۔