راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا اہم میچ منسوخ کردیا گیا۔
ہلکی بارش کے سبب آج چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے جانے والا اہم اور بڑا مقابلہ تاخیر کا شکار رہا۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کا ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا اور میچ کا آغاز 2 بجے ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا۔
پنڈی میں مسلسل بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
گروپ بی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا 3، 3 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبرپر ہیں۔