کراچی : راشدمنہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جبکہ50 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر واقع 6منزلہ شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں پہنچی اور لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کررہی ہے تاہم اب تک آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آگ کثیرالمنزلہ عمارت کی چھت پررکھےجنریٹرمیں لگی، آگ چوتھی منزل پردکانوں تک پہنچ گئی، جہاں متعدد افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈکی 6گاڑیاں آگ پرقابوپانےمیں مصروف ہے ، 2 اسنار کل کی مددسےلوگوں کوریسکیوکرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاعات ہیں کہ لفٹ میں بھی کچھ لوگ پھنسےہوئےہیں، تاہم عمارت میں دھواں بھرنےسےآگ پرقابوپانےمیں دشواری کاسامناہے۔
انچارج ریسکیو نے بتایا کہ عمارت کاچوتھا،پانچواں اورچھٹافلورآگ کی لپیٹ میں ہیں، متاثرہ تینوں منزلوں پر ریسکیو اہلکار کام کر رہے ہیں، اب تک35افراد کو ریسکیو کیاگیاہے، جس میں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں سےنکالےگئےکچھ افراددم گھٹنےسےبےہوش ہوئے، 2 افراد کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کی گئی ہے ، بعض افراد بھگدڑ میں سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوئے تاہم عمارت کی چوتھی منزل پرکچھ افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔
ریسکیوحکام نے بتایا کہ آگ لگنےسے30سالہ شخص جھلس کر جاں بحق ہوا اور متعددافرادزخمی ہے ،جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ڈائریکٹرسندھ ریسکیو ڈاکٹرعابد شیخ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 6لاشیں عمارت سےنکالی جاچکی ہیں، صبح ساڑھے6بجےآگ کی اطلاع ملی،6بجکر45منٹ تک گاڑیاں پہنچ چکی تھیں۔
ڈاکٹرعابد شیخ کا کہنا تھا کہ 10 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ 50 سے زائد افراد کو متاثرہ عمارت سے ریسکیو کیا گیا ہے تاہم چوتھی منزل سےلے کرچھٹی منزل تک آگ بجھانے کاعمل جاری ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعےمیں مزید 2 افرادجاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد مجموعی تعداد 4 ہوگئی اور 2 زخمی تاحال تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے، بعض معمولی زخمی یا بے ہوش افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
متاثرہ عمارت کے زخمی نے اےآروائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم آئی ٹی کے دفتر میں کام کرتے ہیں، چوتھی منزل پرموجود تھے جب آگ لگی ،م دھواں چوتھی منزل تک پہنچا سیڑھیوں سے جانے کی کوشش تھی ، اندھیراہونے کے باعث کچھ نظر نہیں آرہا تھا ، ہم بہت مشکل سے سیڑھیوں کے ذریعے نیچے پہنچے۔