لاہور میں جگہ جگہ پولیس ناکوں کے باوجود 24گھنٹوں میں 457 وارتیں رپورٹ

:لاہور میں جگہ جگہ پولیس ناکوں کے باوجود 24گھنٹوں میں 457وارتیں رپورٹ ہوئیں۔

 پولیس کے دعوؤں کے باوجود چور مختلف علاقوں میں18 گھروں سے لاکھوں مالیت  کاسامان لے گئے۔ڈاکوؤں نے اسلحہ کے ذور پر  24افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے۔ جھپٹا مار کر62شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروںروپے اور موبائل فونز چھین لیے ۔61موٹرسائیکلیں چوری،3 موٹرسائیکلیں چھین لیں،2 کارچوری،5 دیگر وہیکل چوری اور متفرق چوری کی281 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس کاکہنا ہے کہ لاہور:،ناجائز اسلحہ کے 39 مقدمات درج کئے۔آپریشن و انویسٹی گیشن ونگ نے 79اشتہاری اور174عدالتی مفروران کو بھی پکڑ لیا۔