سندھ ہائیکورٹ بار کے انتخابات، ریحان عزیز صدر، زبیر احمد نائب صدر منتخب

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ریحان عزیز صدر اور  زبیر احمد ابڑو نائب صدر منتخب ہوگئے۔

ریحان عزیز نے 1626 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ زبیر احمد ابڑو نے 1600 ووٹ حاصل کیے۔

جنرل سیکریٹری کی نشست پر بیرسٹر سرفراز میتلو 2129 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

خواتین کی مخصوص نشست پر گلناز کوثر 1179 ووٹ لے کر فاتح قرار پائیں۔