پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کی خصوصی عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا جاسکتا جس نے انہیں اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو منگل (28 نومبر) کو سائفر کیس میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
سماعت دوبارہ جیل میں کرنے کے لیے درخواست منگل کو جمع کرائی جائے گی۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ کی سینٹرل جیل کے بجائے اسلام آباد میں ایف جے سی میں سماعت کی صدارت کی۔
یہ سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں اس وقت ہوئی جب اسلام آباد ہائی کورٹ نے 29 اگست کو سائفر کیس کا ٹرائل جیل میں کرنے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا کیونکہ اس میں طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا تھا۔
مرکزی ملزم عمران خصوصی عدالت کے جج ذوالقرنین کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں۔
سول انتظامیہ مجموعی صورت حال خاص کر امن و امان اور کمپلیکس جیسی عوامی جگہ پر مرکزی ملزم کے لیے نئے سیکورٹی خطرات کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔