وادیٔ کالام میں سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 3 ہلاک

پشاور: وادی کالام میں سیاحوں کی وین گہری کھائی میں گرنے سے 3 سیاح ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق سوات کی وادیٔ کالام میں پشمال کے مقام پر سیاحوں کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں وین گہری کھائی میں گرنے سے 3 سیاح ہلاک ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق گاڑی گرنے سے تقریباً 20 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں علاقے میں موجود افراد اور پولیس نے قریبی اسپتال منتقل کیا، زخمیوں میں سے 7 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والے سیاح پنجاب سے سیر و تفریح کے لیے کالام آئے تھے کہ واپسی پر ان کی وین گہری کھائی میں جاگری۔