اڈیالا جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی 4 ٹیموں نے تفتیش کی۔
ذرائع کے مطابق نیب کی 4 ٹیموں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تقریباً 10 گھنٹے طویل تفتیش کی، پہلی تین کے بعد چوتھی ٹیم بھی تفیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق نیب کی چاروں ٹیموں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے الگ الگ تفتیش کی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرنے والی ٹیموں کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں عمر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحمان و دیگر نے کی۔
یاد رہے کہ نیب ٹیم پی ٹی آئی چیئرمین سے 15 نومبر سے مسلسل تفتیش کر رہی ہے۔