فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی کمپنی پر چھاپہ مارنے کے لیے عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کر لیے۔
ایف بی آر پریما ملک کے ہیڈ آفس اور پلانٹ پر چھاپہ مارے گی جب کہ تمام سیلز ریکارڈز اور اکاونٹس کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔
پریما ملک کا ہیڈ آفس لاہور اور پلانٹ قصور میں واقع ہے، ایف بی آر حکام کے مطابق اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے بعد اور ضرورت پڑنے پر کمپنی کو سیل بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کے بیٹے مونس الہی کو وطن واپس لانے کیلئے نگران وفاقی حکومت نے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے۔
اس کے علاوہ مونس الٰہی کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حکم پر بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔