ناقابل شکست نمیبیا کو T20 ورلڈ کپ 2024 کا ٹکٹ مل گیا۔
نمیبیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ افریقہ کوالیفائر میں پانچ میچوں میں پانچ جیت کے بہترین ریکارڈ کے ساتھ میگا ایونٹ میں جگہ پکی کر لی۔
ایگلز نے آج تنزانیہ کو 58 رنز سے شکست دے کر ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ICC مینز T20 ورلڈ کپ 2024 میں جگہ بنانے پر مہر ثبت کر دی۔
نمیبیا اس وقت 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سرفہرست ہے، تنزانیہ کے خلاف ان کی جیت نے اگلے سال ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ٹاپ ٹو میں جگہ کو یقینی بنایا ہے۔
یوگنڈا، کینیا، زمبابوے اور نائیجیریا اب بھی کوالیفائی کی جنگ لڑیں گے۔ یوگنڈا اور کینیا نے اپنی تقدیر اپنے ہاتھ میں رکھی ہے جبکہ زمبابوے اور نائیجیریا دوسرے میچوں کے نتائج پر انحصار کریں گے۔
یہ لگاتار تیسرا ایڈیشن ہو گا جو نمیبیا T20 ورلڈ کپ کھیلے گا۔ 2021 میں، وہ گروپ مرحلے میں دوسرے نمبر پر رہنے کے بعد سپر 12 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے لیکن گزشتہ سال ایسا کرنے میں ناکام رہے۔