آمدن سے زائد اثاثوں پر علی امین گنڈاپور کو ایک اور نیب نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور پر ہزاروں ایکڑ اراضی کی خریداری کا الزام ہے۔
علی امین گنڈاپور کے 18 اکائونٹس سے50کروڑ سے زائد کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔
علی امین پر کئی ہائوسنگ اسکیموں کیلئے بے نامی داروں کے ذریعے زمین کی خریداری کا بھی الزام ہے۔