سائفرکیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس میں متوقع

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود سمیت دیگر افراد کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل کے بجائے  جوڈیشل کمپلیکس میں ہی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں نہ ہونےکا امکان ہے اور سماعت کل جوڈیشل کمپلیکس میں ہی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں تا حال جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جمع نہیں کرایا جاسکا۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین کل صبح سائفرکیس کی سماعت کریں گے، وزارت قانون کا  نوٹیفکیشن عدالت میں جمع ہونے پر اڈیالہ جیل میں سماعت ہوسکےگی۔

نوٹیفکیشن جمع  ہونے پر جج ابوالحسنات اڈیالہ جیل میں سماعت کا فیصلہ جاری کریں گے۔

خیال رہے کہ آج ہی نگران وفاقی کابینہ نے سائفر کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون و انصاف کی سمری پر کابینہ اراکین سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔