اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔


جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتیں اب معمول کے مطابق ہوں گی۔

 اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی 25 اکتوبر تک لگائی گئی تھی، رواں ماہ 4 اکتوبر کو سکیورٹی وجوہات کے باعث جیل ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

ذرائع  کے مطابق  اڈیالہ جیل میں دہشت گرد حملے کے پیش نظر ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

 جیل میں فرضی مشقوں کے باعث بھی ملاقاتوں پر پابندی عائد تھی۔