لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 دسمبر تک توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی، پولیس نے ملزمہ صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا۔
دوران سماعت پولیس نے بتایا کہ ملزمہ کے خلاف چالان تیاری کے مراحل میں ہے، عدالت جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دے۔
عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 دسمبر تک توسیع کردی۔
یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے ملزمہ کے خلاف زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔