قومی احتساب بیورو (نیب) میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی، متعدد افسران کو ڈیپوٹیشن پر دیگر اداروں میں بھیج دیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نیب سکھر اقبال حسن کو این سی ایچ ڈی بلوچستان میں ڈپٹی ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب پشاور ضیاء اللہ خان کو ڈائریکٹر اردو سائنس بورڈ، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب بلوچستان خاور الیاس کو ڈائریکٹر پاکستان حلال اتھارٹی لگا دیا گیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب احمد ممتاز باجوہ کو ڈائریکٹر نیشنل ڈاکومینٹیشن ونگ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور محمد ساجد کو پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر کوئٹہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب سکھر آفتاب حسن کو ڈپٹی چیف نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب عمران یونس کو ڈپٹی چیف نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چائلڈ تعینات کر دیا گیا۔